سیٹو کے اسسٹنٹ سکریٹری ایس ایل پرجاپتی کے میڈیا کو جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 وبا سے دفاع کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سیٹو ضلع و بلاک سطح کی یونینوں نے اس موقع پر یکم مئی کو اپنی جان کی قربانی دینے والوں کو یاد کیا۔
گروگرام میں سیٹو کے ضلع نائب صدر وریندر کمار کی صدارت میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ارکان نے مذکورہ عہد کیا۔
پرجاپتی نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی مزدور طبقے کی یکجہتی کا یہ دن آج انسانیت پر صدی کی سب سے مہلک وبا کے دوران منایا جارہا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے سب سے بڑے اقتصادی بحران کی آمد کو ظاہر کرتا ہے۔
سیٹو نے اس موقع پر کورونا کے بہادروں کے طور پر کام کر رہے طبی اہلکاروں، ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور صفائی اہلکاروں کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
سیٹو ارکان نے اس موقع پر ایک دن میں آٹھ گھنٹے کام کے دفاع کے علاوہ وبا کے سبب اقتصادی بحران کے بوجھ کو پوری طرح سے مزدور طبقے پر ڈالنے، سرمایہ داروں اور ان کی نمائندگی کرنے والی حکومتوں کی پینترے بازی اور سازشوں سے لڑنے کا بھی عزم کیا۔