اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی کتاب میلے میں کتاب شائقین کا ہجوم امڈا - دہلی کے پرگتی میدان میں جاری 28 ویں بین الاقوامی کتابی میلہ

دہلی کے پرگتی میدان میں جاری 28 ویں بین الاقوامی کتابی میلہ میں پہلے ہی دن 70 ہزار سے زائد جب کہ اتوار کو ایک لاکھ سے زائد کتاب کے شوقین لوگوں نے اس کتابی میلے کا رخ کیا وہیں پیر کو بھی پچاس ہزار سے زائد لوگوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی کتاب میلے میں کتاب شائقین کا ہجوم امڈا
عالمی کتاب میلے میں کتاب شائقین کا ہجوم امڈا

By

Published : Jan 6, 2020, 7:32 PM IST

دارالحکومت دہلی میں منعقدہ عالمی کتاب میلے میں کتاب شائقین کا ہجوم امڈا، الیکٹرانک میڈیا ترقی کی کتنی بھی منزلیں سر کر لے لیکن کتاب کی اہمیت ہر دور میں برقرار رہتی ہے۔

عالمی کتاب میلے میں کتاب شائقین کا ہجوم امڈا

دہلی کے پرگتی میدان میں جاری 28 ویں بین الاقوامی کتابی میلہ میں پہلے ہی دن 70 ہزار سے زائد جب کہ اتوار کو ایک لاکھ سے زائد کتاب کے شوقین لوگوں نے اس کتابی میلے کا رخ کیا وہیں پیر کو بھی پچاس ہزار سے زائد لوگوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جہاں بھارت کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی آمد ہو رہی ہے وہیں غیر ملکی کی بھی اچھی خاصی تعداد میں آمد ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ اور جدید دور میں کتب بینی کا رجحان دیکھ کر نہیں لگتا کہ لوگ کتاب سے دور ہو رہے ہیں ۔ ایسے کتاب میلوں سے یقینی طور پر نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب دی جاسکتی ہیں۔
اس بار اس میلے کی تھیم مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کی مناسبت سے مہاتما گاندھی 'مصنفوں کے مصنف'ہے ۔جو بھارتی ادب پر گاندھی کے اثرات کی نمائندگی کرتا ہے ۔ اس بار گاندھی پویلین بھی تیار کیا گیا ہے جس میں گاندھی کی لکھی گئی کتابوں کے علاوہ ان پر مختلف بھارتی زبانوں میں لکھی گئی پانچ سو سے زائد کتابوں کی نمائش بھی لگائی گئی ہے
اس بار اس میلے میں بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے ہے۔اس بار 20 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں اور 600 سے زائد کتب فروش اور اشاعتی ادارے شریک ہیں۔اس درمیان وردا یونیورسٹی مہاراشٹر کے پی آر او بی ایس میر گا نے گاندھی پر اپنے خیالات بھی پیش کیے۔
میلے میں کتاب سے محبت کرنے والوں کو کچھ ممتاز ادیبوں اور ادبی شخصیات کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ میلے کے موضوع پر مختلف ادبی تقاریب، مکالمے، گفتگو ، بچوں کی سرگرمیاں، کتاب کی ریلیز، فلمی پرفارمنس اور مختلف ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس کتابی میلے میں میں اتوار کو سعودی عرب کے اسٹال میں لیکچرسیریزکا بھی انعقاد ہوا۔ سودی عرب میں اعلی تعلیم ویژن 2030 اور عربی زبان کی ترویج میں میں حکومت سعودی کی کوششوں پر پیش کیا گیا ۔انٹر نیشنل پویلین میں سعودی عربیہ کے اسٹال خاص طور پر شائقین اور طلبہ و اساتذہ کی توجہ کا مرکز رہا ۔
بچوں کا پویلین
بچوں اور نوجوانوں میں کتابوں کی ترویج و فروغ کے لیے این بی ٹی کے زیر اہتمام بال منڈپ (ہنگر ہال نمبر 7 ایچ کے قریب بنایا گیا) میں بچوں سے متعلق سرگرمیوں کا عمل جاری ہے۔ جیسے سیمینار، پینل ورکس، تخلیقی تحریری، کہانی سنانے کے سیشن، تخلیقی تحریر اور مصوری پر مبنی ورکشاپس۔

غیر ملکی شرکت
غیر ملکی پویلین میں ابو ظہبی، چین، مصر، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، ایران، جاپان، اٹلی، میکسیکو، شارجہ، نیپال، پولینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، اسپین، سری لنکا، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک شامل ہیں۔ امریکہ، انگلینڈ سمیت 20 سے زیادہ ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details