اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتیں 31 جولائی تک بند

دہلی ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ اور دہلی کی نچلی عدالتوں میں 31 جولائی تک کام کاج کو پوری طرح سے بند کرانے کا حکم دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں کام 31 جولائی تک ملتوی
دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں کام 31 جولائی تک ملتوی

By

Published : Jul 14, 2020, 1:43 PM IST

کورونا بحران کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ اور دہلی کی نچلی عدالتیں 31 جولائی تک ملتوی رہیں گی۔ یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹریٹو اور جنرل سپرویژن کمیٹی نے لیا ہے۔

گزشتہ 29 جون کو ہائی کورٹ نے 15 جولائی تک کام کاج کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ہائی کورٹ میں 16 جولائی سے 31 جولائی تک کے تمام درج مقدمات کی سنوائی کو ستمبر میں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں کام 31 جولائی تک ملتوی

ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نچلی عدالتیں سابقہ رہنما خطوط کے مطابق ضمانت، روک جیسے اہم معاملات کی سماعت جاری رکھے گی۔ہائی کورٹ نے نچلی عدالتوں کے سبھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو ہدایت دی تھی کہ ہوہ سسکو ویب ایکس کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details