چودھری فواد حسن نے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی اپیل کی تھی۔
پاکستان ہمارے ملک کی یکجہتی پر حملہ نہیں کرسکتا - undefined
وزیراعلی اروند کیجری وال نے پاکستان کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسن کے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کو شکست دینے کی اپیل پر کہا کہ پڑوسی ملک جتنی بھی کوشش کرلے وہ ہمارے ملک کی یکجہتی پر حملہ نہیں کرسکتا ہے۔
پاکستان ہمارے ملک کی یکجہتی پر حملہ نہیں کرسکتا
کیجری وال نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے چودھری فواد حسن کو جواب دیا کہ ’’نریندر مودی جی ہندوستان کے وزیراعظم ہیں۔ میرے بھی وزیراعظم ہیں۔ دہلی کا انتخاب ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہمیں دہشت گردی کے سب سے بڑے اسپانسروں کی مداخلت برداشت نہیں ہے۔ پاکستان چاہے جتنی کوشش کرلے اس ملک کی یکجہتی پر حملہ نہیں کرسکتا۔‘‘
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:02 PM IST