اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کمیشن کرے گی گارگی کالج کا دورہ - دہلی یونیورسٹی کی گارگی کالج

قومی خواتین کمیشن نے دہلی یونیورسٹی کی گارگی کالج کی طالبات کے ساتھ جنسی استحصال کے مسئلے پر از خود نوٹس لیا ہے اورکمیشن جلد ہی جائےوقوع کا دورہ کرےگا۔

خواتین کمیشن کا گارگی کالج کے دورے کا فیصلہ
خواتین کمیشن کا گارگی کالج کے دورے کا فیصلہ

By

Published : Feb 10, 2020, 1:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:48 PM IST

کمیشن کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ 'کمیشن نے اخبارات میں شائع اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کمیشن کی ایک ٹیم جلد ہی صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے کالج جائےگی۔

اطلاع کے مطابق 'کالج کے سالانہ پروگرام کے دوران کالج کیمپس میں باہر سے لوگ گھس آئے اور طالبات کے ساتھ بڑا برتاؤ کیا۔'

اس سلسلے میں طالبات نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ 'کالج انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی ہے۔'

طالبات کے ایک گروپ نے اس سلسلے میں ایف آئی آربھی درج کرائی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details