ملک بھر میں ہونے والی جنسی زیادتی کے واقعات سے لوگ کافی پریشان ہیں، خاص کر ہاتھرس کی دلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد موت اور پھر اس کی لاش کو رات میں ہی آخری رسومات ادا کریئے جانے کے خلاف عوام میں زبردست اشتعال ہے۔
جنسی زیادتی کے خلاف نیشنل اکالی دل کی خواتین ونگ نے پارٹی کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کی سربراہی میں جنتر منتر پر 'پھانسی کا پھندہ' لے کر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین مجرمین کو جلد از جلد پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے مجرمین کا پتلہ بھی نظر آتش کیا۔
اس موقع پر خواتین ونگ کی قومی جنرل سکریٹری اور انچارج بندیا ملہوترا، خواتین ونگ کی قومی صدر بھاونا دھون، نائب صدر رشمیت کور سمیت متعدد خواتین موجود تھیں۔