نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی ایکسائز پالیسی کو لے کر جاری کشمکش کے درمیان خواتین نے اولڈ جے این یو کیمپس کے قریب احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے بیر سرائے بازار میں گھوم گھوم کر کافی دیر تک مظاہرہ کیا۔ Women protest near Old JNU campus
شراب کا ٹھیکہ نہیں کھلے گا- نہیں کھلے گا، شراب کی دوکانیں بند کرو-بند کرو کی تختیاں لے کر مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس کی مخالفت جاری رکھیں گی۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے قریب شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بیر سرائے مارکیٹ میں کسی بھی حالت میں دکان نہیں چلنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں شراب کی دکان کھلنے سے تعلیم اور لکھنے پڑھنے کا ماحول خراب ہوگا۔ نوجوانوں میں شراب کی لت بھی بڑھے گی۔