اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال کنواں کی خواتین سی اے اے کے خلاف سڑکوں پر - خواتین کا احتجاج

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے بھارت بند کے اعلان کے مد نظر مشرقی دہلی کے ساتھ ساتھ اب پرانی دہلی میں بھی احتجاج کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

خواتین سی اے اے کے خلاف سڑکوں پر اتریں
خواتین سی اے اے کے خلاف سڑکوں پر اتریں

By

Published : Feb 23, 2020, 4:27 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:32 AM IST

بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد راون کے بھارت بند اعلان کے بعد سے دہلی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب مشرقی دہلی کے جعفرآباد کے علاقے میں بڑی تعداد میں خواتین نے جعفر آباد کے مین روڈ کو جام کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے بعد پرانی دہلی کے لال کنواں علاقے میں رات 12 بجے کے بعد سینکڑوں خواتین سڑک پر آگئیں اور انہوں نے ہمدرد دوا خانے کے باہر احتجاج کرنا شروع کردیا، حالانکہ صبح ہوتے۔ ہوتے پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو وہاں سے ہٹا دیا تھا۔

تاہم جب خواتین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا تو پولیس نے انہیں احتجاج کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد سے مرد و خواتین لال کنواں کی سڑک سے ہی اپنی احتجاج کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details