اردو

urdu

ETV Bharat / state

مخبر کی پٹائی کی - illegal liquor smuggling

قومی دارالحکومت دہلی کے اتم نگر علاقے میں غیر قانونی طور پر شراب بیچنے والے خاندان کی چند خواتین نے مخبر پر حملہ کردیا۔

غیر قانونی شراب بیچنے والوں نے مخبر کی پٹائی کی

By

Published : Aug 14, 2019, 6:01 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:28 AM IST

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے مخبر کی جم کر خواتین نے پٹائی کی۔
اطراف کے لوگوں نے موبائل پر پٹائی کا ویڈیو بھی بنایا لیکن کوئی بھی شخص سرکاری ٹیم کے بچاؤ میں آگے نہیں آیا۔

غیر قانونی شراب بیچنے والوں نے مخبر کی پٹائی کی

ٹیم کے ہیڈ کانسٹبل مہیش نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بتایا کہ 'وہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے ایل بلاک کے وکاس بھون آئی ٹی او میں ملازمت کرتے ہیں۔ انہیں مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ اتم نگر کے اہستسال ویہارعلاقے میں غیرقانونی شراب رکھی گئی ہے۔

مخبر کی اطلاع پر ہیڈ کانسٹبل مہیش اپنے ساتھی کانسٹبل ارون اور مخبر کے ساتھ موقع پر پہنچے اور اطلاع کے مطابق اس پتے سے 14 پیٹی شراب بھی برآمد کی۔

اتم پورنگر پولیس اسٹیشن کے لینڈ لائن پر فون کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی جب ایکسائز کی ٹیم اپنا کام کررہی تھی تب ہی غیر قانونی شراب بیچنے والے خاندان کی خواتین نے ان کی ٹیم کو گھیر لیا اور خوب پٹائی کی۔

تحریری شکایت کے مطابق ٹیم اور مخبر نے ملزمین کی شناخت راجا اور اس کی بیوی شوبھا، دیپک مہاجن، موہت اور ان کی بیوی کے طور پر کی ہے۔'

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details