نئی دہلی: جنوبی دہلی کے لودھی کالونی تھانے کے سامنے آج ایک عورت کی لاش ملی ہے. بتایا جا رہا ہے کہ صبح تقریبا 8 بجے ایک ماروتی کار نے خاتون کو ٹکر مار دی، جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح 8 بجے خاتون کسی کام سے تھانے کے سامنے سے گزر رہی تھی. جیسے ہی تھانے کے قریب پہنچی. پیچھے سے ایک ماروتی کار نے ٹکر مار دی اور خاتون کو کچلتے ہوئے نکل گئی جس کے بعد خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا.