اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو کیمپس میں خاتون کی مشتبہ موت - جے این یو میں جرم

جے این یو کے برہمپتر ہاسٹل میں رہنے والی ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا۔ وسنت کنج پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

جے این یو کیمپس میں خاتون کی مشتبہ موت
جے این یو کیمپس میں خاتون کی مشتبہ موت

By

Published : Aug 26, 2021, 3:39 PM IST

دارالحکومت دہلی میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد دہلی پولیس نے ایک معاملے درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ خاتون کا شوہر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

خاتون، برہم پتر ہاسٹل میں رہتی تھی۔ ایک اطلاع کے مطابق اس خاتون نے ہاسٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی تھی۔ وسنت کنج پولیس اس معاملے کی تحقیات کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details