آنند وہار میٹرو لائن پر ٹرین کے سامنے خاتون نے چھلانگ لگا دی۔ ڈرائور نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن تب تک وہ میٹرو سے ٹکرا چکی تھی۔ خاتون کے سر میں چوٹیں آئیں ہیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے دہلی کے لال بہادر شاستری ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے بلو لائن پر 15 منٹ تک میٹرو بند رہی۔
دہلی میٹرو: خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، زخمی - a woman attempted suicide at platform number two
دارالحکومت دہلی کے آنند وہار میٹرو اسٹیشن پر ایک خاتون نے میٹرو کے سامنے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی جان بچ گئی، حالانکہ اس کو چوٹیں آئی ہیں۔
خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز رات کو تقریبا نو بج کر 30 منٹ پر آنند وہار میٹرو لائن پر پیش آیا۔ پلیٹ فارم نمبر دو پر 25 سے 30 برس کی خاتون ٹہل رہی تھی۔ ٹریک پر جیسے ہی میٹرو پہنچی تو اس نے سامنے چلانگ لگا دی۔ ڈرائور نے فورا امرجینسی بریک لگائی، لیکن تب تک خاتون ٹرین سے ٹکرا چکی تھی۔
ڈی سی پی وکرم پوروال کے مطابق زخمی خاتون کو علاج کے لیے لال بہادر ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ پولیس خاتون کے بارے میں جانکاری اکٹھا کر رہی ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 4:41 PM IST