اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: بچی فروخت کرنے والی خاتون گرفتار - سائی مندر کے قریب سے گرفتار

دہلی میں انسانی اسمگلنگ کے معاملات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز پشچم وہار پولیس نے دو دن کی معصوم بچی کو فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزم خاتون کی شناخت کرشنا وہار کی رہائشی پرینکا کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے نوزائدہ بچی کو دیکھ بھال کے لئے میانوالی نگر کے علاقے کے مارتہ چھایا ہوم کے حوالے کردیا۔

woman selling a two-day-old innocent
woman selling a two-day-old innocent

By

Published : Jul 13, 2021, 12:33 PM IST

پولیس کے مطابق 9 جولائی کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک خاتون دو دن کی بچی کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے بعد آوٹر ڈسٹرکٹ کی این سی

پی سی آر کانو نگر ٹیم اور پشچم وہار پولیس ٹیم نے ملزمہ کو سائی مندر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کو غازی آباد کی رہائشی کاویہ اور کومل نامی دو خواتین سے بچی کی فروخت کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع پر پولیس ٹیم صارف بن گئی اور موبائل نمبر پر ملزم خاتون سے رابطہ کیا جس کے بعد خاتون نے بچی کو 3 لاکھ 50 ہزار میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔

یوپی کے ہر ضلع میں ہوگا اینٹی ہیون ٹریفکنگ تھانہ

ڈیل کے مطابق ملزم خاتون نے گوگل پے کے ذریعے 25،000 روپے ایڈوانس وصول کی۔ بچے کی ڈیلیوری کے لئے خاتون نے پرینکا کو بھیجا، جہاں پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے دیگر ملزمان سمیت ماسٹر مائنڈ کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details