اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wrong Indian Map بھارت کا غلط نقشہ دکھانے والے ہوائی اڈہ پاس واپس لیے گئے

بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی نے بھارت کا غلط نقشہ دکھانے والے ہوائی اڈہ پاس کو لے کر بڑا قدم اٹھایا ہے۔ بی سی اے ایس نے اس سلسلے میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ملازمین کو جاری کیے گئے تمام پاس واپس لے لیے ہیں۔ Airport Passes Withdrawn

بھارت کا غلط نقشہ دکھانے والے ہوائی اڈہ پاس واپس لیے گئے
بھارت کا غلط نقشہ دکھانے والے ہوائی اڈہ پاس واپس لیے گئے

By

Published : Jan 7, 2023, 8:59 AM IST

نئی دہلی: حکومت نے ہوائی اڈے پر بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی (بی سی اے ایس) کے ذریعہ جاری کردہ بائیو میٹرک ایروڈروم انٹری پرمٹ (بی اے ای پی) پر بھارت کے غلط نقشے والے ہولوگرام کو فوری طور پر واپس لینے اور پورے معاملے کی جانچ کے ذریعہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، بی سی اے ایس کے نوٹس میں یکم جنوری کو آیا کہ ہوائی اڈے کے عملے اور مختلف ایئر لائنز کے عملے کے ارکان کو ہوائی اڈے میں داخلے کے لیے جاری کیے گئے بائیو میٹرک ایروڈروم انٹری پرمٹ کے ہولوگرام منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق نہیں تھے۔ پتہ لگانے پر متعلقہ ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایسے بی اے ای پی کو فوری طور پر واپس لے لیں اور منظور شدہ ڈیزائن کے ہولوگرام کے ساتھ نئے بی اے ای پی جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ withdrawn Airport Passes with wrong map of India

ABOUT THE AUTHOR

...view details