گوئل نے آج کہا ہے کہ 27 اگست کو ایوان کی میٹنگ میں لائسنس فیس میں زبردست اضافے کی تجویز لائی گئی تھی، لیکن اپوزیشن عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کی لاپروائی اور ہنگامے کے درمیان برسراقتدار بی جے پی لیڈروں نے انہیں بغیر بحث کے ہی پاس کردیا تھا، کانگریس پارٹی اس من مانے فیصلے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
انٹیگریٹڈ کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدر رہے مکیش گوئل نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ایوان کی میٹنگ میں ایجنڈے پر بحث نہیں ہونے دی۔ پوری میٹنگ میں مسلسل ہنگامہ ہوتا رہا جس کی آڑ میں بی جے پی کو بحث کے ایجنڈے میں شامل تجویزوں کو پاس کرانے کا موقع مل گیا۔