اردو

urdu

ETV Bharat / state

Winter Session: ٹی ایم سی نے ایک بار پھر اپوزیشن اجلاس کو نظرانداز کردیا - ترنمول کانگریس کا رویہ

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Parliament Winter Session میں زرعی قوانین Farm Laws اور مہنگائی کے علاوہ دیگر کئی اشوز پر مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف اپوزیشن Opposition کو بڑا جھٹکا لگا ہے جبکہ ترنمول کانگریس Trinamool Congress نے دوسری مرتبہ اپوزیشن Opposition کے اجلاس سے دوری برقرار رکھی ہے۔

ٹی ایم سی نے ایک بار پھر اپوزیشن اجلاس کو نظرانداز کردیا
ٹی ایم سی نے ایک بار پھر اپوزیشن اجلاس کو نظرانداز کردیا

By

Published : Nov 30, 2021, 12:22 PM IST

ترنمول کانگریس Trinamool Congress کی جانب سے آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران مسلسل دوسرے روز منعقد ہونے والے اپوزیشن رہنماؤں Opposition Leaders کے اجلاس میں شرکت نہیں کی گئ۔ تاہم اس اجلاس میں کانگریس، شیوسینا، عام آدمی پارٹی سمیت 16 دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

آج منعقد ہوئے اپوزیشن کے اجلاس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی شرکت کی۔ وہیں ڈی ایم کے، شیوسینا، این سی پی، سی پی آئی مارکسٹ، سی پی آئی، آر جے ڈی، انڈین مسلم لیگ، ایم ڈی ایم کے، ایل جے ڈی، این سی، آر ایس پی، ٹی آر ایس، وی کے سی کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Parliament Winter Session: راجیہ سبھا کے 12 ارکان ایوان سے معطل

راجیہ سبھا سے اپوزیشن کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں Opposition Leaders کا آج پارلیمنٹ میں واقع ملکارجن کھرگے کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کے پہلے روز راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12 ارکان کو معطل کردیا گیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اس سال کے مانسون اجلاس Parliament Monsoon Session کے دوران غیراخلاقی برتاؤ اور پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے 12 ارکان کو سرمائی اجلاس کےلیے معطل کرنے کی قرار داد پیش کی جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ان 12 ارکان کو معطل کرنے کا اعلان تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details