دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے پارٹ میں کچھ راحت مل سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام سرگرمیوں پر اب بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ لیکن اب ان میں سے کچھ کو رعایت ملنے کے امکان ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز شام کو دہلی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا ، جس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ دہلی میں ضروری خدمات کے علاوہ لاک ڈاؤن میں بھی کچھ رعایت دی جانی چاہئے۔
دہلی حکومت کے سیکریٹری خدمات کے ذریعہ بھی ایک حکم جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے تمام محکمہ محدود عملے کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔