وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا کہ دہلی حکومت نے اتوار کو ایک حکم جاری کرکے کہا تھا کہ دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کو علاج کی اجازت حاصل ہوگئی، لیکن اگلے ہی دن دہلی کے لیفٹینینٹ گورنر نے اس حکم کو خارج کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے مطابق مرکزی حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے اور لیفٹینیٹ گورنر نے جو فیصلہ لیا ہے وہ صحیح ہے ۔اس لیے ہماری حکومت لیفٹینیٹ گورنر کے حکم کو جلدی ناٖفذ کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دنوں میں دہلی میں کووڈ 19 کے معاملات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب دوسری ریاستوں کے شہری اس شہر میں علاج کے لیے آنا شروع کریں گے ایسے میں دہلی کو 31 جولائی تک ڈیڑھ لاکھ بستروں کی ضرورت میسر ہوگئی۔