اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرمپ 'ہائیڈروکسی کلوروکین' کے لیے کیوں پریشان ہیں؟

بھارت نے حال ہی میں ہائیڈروکسی کلوروکین کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں بھارت ضروری دوا کا ذخیرہ جاری نہیں کرتا ہے تو امریکہ 'جوابی کارروائی' کر سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ 'ہائیڈروکسی کلوروکین' کے لیے کیوں پریشان ہیں؟
امریکی صدر ٹرمپ 'ہائیڈروکسی کلوروکین' کے لیے کیوں پریشان ہیں؟

By

Published : Apr 8, 2020, 3:47 PM IST

دراصل بھارت نے حال ہی میں ہائیڈروکسی کلوروکوین کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اس دوا کا دنیا بھر میں سب سے بڑا برآمدات اور درآمدات ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

تاہم برآمدات پر پابندی کے اگلے ہی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور ٹرمپ حال ہی میں بھارت سے واپس آئے تھے۔

واضح رہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوین دوائی کلوروکوین سے بہت ملتی جلتی ہے، جو قدیم اور سب سے مشہور اینٹی ملیرائی دوائیوں میں سے ایک ہے۔ اس دوا سے رومیٹیئڈ، گٹھیا اور لیوپس جیسے بیماری کا علاج کر سکتے ہے۔ اس دوا نے پچھلی چند دہائیوں میں ایک ممکنہ اینٹی وائرل کے طور پر توجہ حاصل کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details