اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسعود اظہر پر پابندی میں پلوامہ کیوں شامل نہیں'

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر چین کی طرف سے 'ویٹو' واپس لینے کے لیے اس کے ساتھ کسی قسم کا سودا نہیں کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کے اس قدم کے بعد پاکستان کو مسعود پر کارروائی کرنی ہی ہوگی۔

masood azhar

By

Published : May 2, 2019, 10:57 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے وزارت کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ 'ہم دہشت گردی اور ملک کی سلامتی سے متعلق معاملے پر کسی بھی ملک کے ساتھ سودا نہیں کرتے۔'

رویش کمار، ترجمان، وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ' اقوام متحدہ کے نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اظہر کو جیش محمد سے متعلق شدت پسندانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی، اس میں حصہ لینے اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس میں وہ تمام شدت پسندانہ کارروائیاں شامل ہیں جس میں مسعود اظہر ملوث ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ'نوٹیفکیشن دہشت گرد کا بائیو ڈاٹا نہیں ہوتا ہے جس میں ان تمام معاملات کو شامل کیا جائے جو ایک شخص نے انجام دیے ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details