اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حزب اختلاف کے رہنماؤں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟' - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تقریباً 20 روز سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن ہنوز وادی میں کرفیو نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بھی کام نہیں کر رہے ہیں۔

تو حزب اختلاف رہنماؤں کا دورہ جموں و کشمیر کیوں رد کیا گیا

By

Published : Aug 25, 2019, 9:44 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:22 AM IST

گذشتہ روز قومی دارالحکومت دہلی سے حزب اختلاف جماعتوں کے رہنماؤں کا وفد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی غرض سے سرینگر روانہ ہوا تھا جس کی رہنمائی راہل گاندھی کر رہے تھے لیکن انہیں سرینگر ایئر پورٹ سے واپس لوٹنا پڑا تھا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کانگریس کے ترجمان میم افضل سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں حالات بالکل ٹھیک ہیں لیکن جب حزب اختلاف رہنماؤں کی جماعت وہاں جانے کی کوشش کرتی ہے تو انہیں وہاں جانے نہیں دیا جاتا، اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو انہیں جانے کیوں نہیں دیتے؟'

حزب اختلاف رہنماؤں کا دورہ جموں و کشمیر کیوں رد کیا گی، ویڈیو

جبکہ کانگریس کے سینیئر رہنما طارق انور نے جموں و کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ روز قبل ہی جموں و کشمیر کے گورنر نے راہل گاندھی کے بیان پر کہا تھا کہ وادی میں حالات معمول پر ہیں لیکن کیوں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو وہاں جانے سے روکا جا رہا ہے۔'

گورنر نے کہا تھا کہ اب سب کچھ ٹھیک ہے اور اگر وہ چاہیں تو خود آ کر حالات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور جہاز تک بھیجنے کی بات کہی تھی اب جب راہل گاندھی وادی کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے گئے ہیں تو پھر انہیں کیوں روکا جا رہا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 6:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details