اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Urdu Academy: دہلی اردو اکیڈمی میں خالی پڑی تیس آسامیوں پر تقرری کیوں نہیں؟

دہلی اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین تاج محمد نے بتایا کہ جب انہوں نے دہلی اردو اکیڈمی میں عہدہ سنبھالا تھا، اسی وقت سے وہ ان تقرریوں کے لیے کوشاں ہیں۔ فائل بھی کافی پہلے دہلی اردو اکیڈمی سے بھیجی جا چکی ہیں جو ابھی شاید نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے دفتر کی خاک چھان رہی ہے۔ Rehabilitation of Employees in Delhi Urdu Academy

دہلی اردو اکیڈمی
دہلی اردو اکیڈمی

By

Published : Feb 19, 2022, 11:47 AM IST

سال 1981 میں اردو کی ترویج و ترقی کے لیے قائم کی گئی دہلی اردو اکیڈمی خستہ حالی کا شکار ہے۔ دراصل دہلی اردو اکیڈمی میں تقریبا 10 برسوں سے کوئی نئی تقرری نہیں کی گئی جب کہ اس دوران تقریبا 30 آسامیہ دہلی اردو اکیڈمی میں خالی ہو چکی ہیں۔

اس کے پیچھے کوئی سیاست ہے یا اردو کے خلاف تعصب یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ تاہم دہلی اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین تاج محمد کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں جلد ہی منیش سسودیا سے مل کر تقرری میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔Statement of Taj Muhammad, Vice Chairman, Delhi Urdu Academy

دہلی اردو اکیڈمی

ای ٹی وی بھارت کے سے بات چیت میں نائب چیئرمین نے بتایا کہ جب انہوں نے دہلی اردو اکیڈمی میں عہدہ سنبھالا تھا تبھی سے وہ ان تقرریوں کے لیے کوشاں ہیں۔ فائل بھی کافی پہلے دہلی اردو اکیڈمی سے بھیجی جا چکی ہیں۔ جو ابھی شاید نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے دفتر کی خاک چھان رہی ہے۔Rehabilitation of Employees in Delhi Urdu Academy


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اردو اکیڈمی کے سکریٹری محمد احسن عابد سے بھی اس معاملے میں بات کرنے کی کوشش کی لیکن فون پر بات نہیں ہو پائی۔

واضح ر ہے کہ دہلی اردو اکیڈمی میں 55 منظور شدہ آسامیہ ہیں جن میں سے فی الحال 25 مستقل ملازمین ہی دہلی اردو اکیڈمی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ معاہدہ پر رکھے ہوئے ملازمین کی تعداد 13 ہے۔ ایسے میں نائب چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ دہلی حکومت سے درخواست کریں گے کہ جس طرح دہلی جل بورڈ کے 700 سے زائد ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے، اسی طرح دہلی اردو اکیڈمی کے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین کے عہدے پر بیشتر پروفیسر حضرات ہی فائز رہے ہیں ۔ ایسے میں موجودہ نائب چیئرمین کی تقرری پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن اگر وہ ان تقرریوں کو پر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی تقرری پر اٹھے تمام سوالات کا جواب مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:'حکومت کے متعصبانہ رویے سے اردو اکیڈمی دہلی کا صرف بورڈ باقی ہے'

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا دہلی اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین تاج محمد اپنے اس عزم کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا پھر ان کی یہ باتیں محض وعدے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details