اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق تیرانداز لمبا رام کی سنگین بیماری پر آگے آئے لوگ - سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج

معروف اولمپیئن تیر انداز لمبا رام کی سنگین بیماری پر سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج اور دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی مشترکہ میزبانی کے تحت ایک سیمینار 'فارگوٹن ہیروز' کا اہتمام کیا گیا۔

سابق تیرانداز لمبا رام کی سنگین بیماری پر آگے آئے لوگ
سابق تیرانداز لمبا رام کی سنگین بیماری پر آگے آئے لوگ

By

Published : Mar 4, 2020, 7:14 PM IST

دارالحکومت دہلی میں منعقد 'فارگوٹن ہیروز' سیمینار میں موجود پہلوان ستپال، دروناچاریہ مہا سنگھ راؤ، پیفی کے سربراہ پیوش جین، دہلی فٹ بال کے سربراہ شاجی پربھاکرن، ڈی ایس جے اے چیف ایس کے کانن، جے این یو کے ڈاکٹر وکرم سنگھ، خالصہ کالج کے ڈپٹی پرنسپل پی ایس جسر اور ڈائریکٹر پرمندر کور نے متفقہ طور پر کہا کہ ملک کے لیے اعزاز اور تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ان کی وصولیابی کے حساب سے زندگی گزارنے کے لیے ذرائع مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق تیرانداز لمبا رام کی سنگین بیماری پر آگے آئے لوگ

پہلوان ستپال نے اعتراف کیا کہ 'پدم شری اور ارجن ایوارڈ لمبا رام کی حالت زار کے بارے میں جان کر شدید صدمہ پہنچا وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کھیلوں کی وزارت، تیر اندازی ایسوسی ایشن آف انڈیا اور اولمپک ایسوسی ایشن آف انڈیا لیمبا اور ان جیسے دوسرے چیمپیئن کھلاڑیوں کے بارے میں سوچے اور مناسب اقدام اٹھائے۔

مہا سنگھ راؤ نے کہا کہ 'لمبا نے ایشین چیمپئن شپ میں میڈل جیتا اور تین اولمپکس میں شرکت کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اس لیے حکومت اور معاشرے کو ہر طرح سے ان کی مدد کرنی چاہئے۔

پیفی کے سربراہ پیوش جین نے ڈی ایس جے اے اور خالصہ کالج کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ لمبا کے اعتماد کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

شاجی پربھاکرن نے کہا کہ 'ہم ہر لمحہ لمبا رام کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر وکرم سنگھ نے کہا کہ حکومت لمبا جیسے برے دور سے گزرنے والے کھلاڑیوں کے لیے الگ سے فنڈ بنائے۔

ایس کنن نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاتا اسے ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ان کے خراب دور میں ان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details