جنیوا سے کورونا وائرس ڈرگ ٹرائل کے تازہ ترین نتائج کے بارے میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈبلیو ایچ او کے سائنس دانوں نے یہ بھی کہا کہ کلینیکل ٹرائلز نے اب واضح طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اینٹی ملیریائی ڈرگ ہائیڈروکسیکلورکوئن کا کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی روک تھام پر اثر نہیں پڑتا ہے۔
رواں برس کے اختتام سے قبل کورونا کی ویکسین تیار ہونے کی امید - غیر یقینی صورتحال
عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنس دان ڈاکٹر سومیا سوامیناتھن نے جمعرات کو کہا کہ یہ ایجنسی پرامید ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین رواں برس کے اختتام سے قبل دستیاب ہو سکتی ہے۔
رواں برس کے اختتام سے قبل کورونا کی ویکسین تیار ہونے کی امید
مہلک وائرس کے خلاف مستقبل میں ویکسین کے حوالے سے ، انہوں نے کہا کہ یہاں 10 کے قریب امیدوار موجود ہیں جو انسانی جانچ کے مرحلے میں ہیں اور ان میں سے کم از کم تین امیدوار ایسے ہیں جن کی ویکسین کار آمد ہو سکتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین تیار کرنا ایک پیچیدہ اقدام ہے اور بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس ویکسین کے بہت سے امیدوار اور پلیٹ فارم موجود ہیں۔