اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami حکمران جماعت اقتدار میں رہے یا نہیں نفرت پھیلانے کا کام کرتی رہے گی - ruling party will continue to spread hatred

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک محتشم سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی بات رکھی نمائندے نے ان سے سوال کیا کہ وہ کیوں بہار میں ہوئی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کرتے ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنا موقف واضح کیا کہ وہ کیوں اس کی حمایت کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 5:34 PM IST

حکمران جماعت اقتدار میں رہے یا نہیں نفرت پھیلانے کا کام کرتی رہے گی

دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک محتشم سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی بات رکھی نمائندے نے ان سے سوال کیا کہ وہ کیوں بہار میں ہوئی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کرتے ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنا موقف واضح کیا کہ وہ کیوں اس کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں بعض ذاتوں کو ایک لمبے عرصے سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا گیا اور ان کو ملک کی ازادی کے بعد کے فوائد سے بھی محروم رکھا گیا اس لیے اب ہمیں اس بات کی معلومات ہونی چاہیے کہ اس ملک کے جو رسارسز ہیں آزادی کے جو پھل ہیں کیا انہیں وہ سب مل رہے ہیں؟ اس کے لیے جب تک سروے نہیں ہوگا تب تک کیسے معلوم ہوگا۔ سروے ایک معلومات فراہم کرتا ہے جب تک ہمارے پاس سروے کی صحیح جانکاری نہیں ہوگی تب تک ہم پالیسیز صحیح نہیں بنا سکیں گے جس کے سبب انہیں وہ حق نہیں ملے گا جو انہیں ملنا چاہیے۔

کیا ذات پر مبنی سیاست کا آغاز ہو گیا تو کیا اس سے نقصانات نہیں ہوں گے؟ اس سوال کے جواب میں نائب امیر جماعت ملک محتشم نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو ذات پر مبنی سیاست مذہب پر مبنی سیاست سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی سیاست میں تمام ذاتیں یہ خواہش کرتی ہیں کہ ان کی ذات کو ترقی کے زیادہ مواقع ملے لیکن اس میں کوئی نفرت کی بات نہیں ہے جیسا کہ مذہب پر مبنی سیاست میں آج کل ہم دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق جس کا جو حق ہے وہ اسے ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: NewsClick Row دہلی ہائی کورٹ پورکیاستھ، چکرورتی کی گرفتاری کے خلاف عرضی پر سماعت کرنے کیلئے تیار


اس دوران صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ ماری سے متعلق سوال کے جواب میں نائب امیر جماعت نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ صحافیوں کے گھروں پر سرکاری تنظیمیں چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ صحافی جمہوریت کی زندگی کی علامت ہیں اگر ان صحافیوں کو بھی دھونس سے دھاندلی اور جبر سے روکنے کی کوشش کی گئی تو یہ نہ صرف صحافت کی بلکہ جمہوریت کی بھی موت ہوگی۔ اس کے علاوہ گذشتہ دنوں دہلی میں ہوئی ماب لنچنگ پر انہوں نے اپنی بات رکھی ساتھ ہی کہا کہ حکمران جماعت اقتدار میں آنے سے قبل بھی ایسا کرتی آئی ہے اقتدار میں آنے کے بعد بھی اسی طرح کے ہتھکنڈے اپناتی ہے اور جب اقتدار میں نہیں رہے گی تب بھی ایسی حرکتوں ست بعض نہیں آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details