اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن اور گاندھیائی نظریات کو فروغ دینے والے فیصل خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے مہاتما گاندھی کے تعلق سے خاص گفتگو کی۔
فیصل اس دور میں گاندھیائی اصول کی پاسداری کر رہے ہیں اور خان عبدالغفار خان عرف سرحدی گاندھی کی تنظیم "خدائی خدمت گار" کو فروغ دینے میں بھی مصروف ہیں۔
فیصل خان نے بتایا کہ بھارت کی تقسیم کے موقع پر مہاتما گاندھی بڑلا ہاوس میں مسلمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے، اس وقت گاندھی جی نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اگر آپ لوگ میرے اور پنڈت جواہر لال نہرو کے بھروسے پر اس ملک میں رکناچاہتے ہو تو اس سے بہتر ہے کہ پاکستان چلے جاؤ اور اگر یہاں رکنا ہے تو اپنے اللہ کے بھروسے پر رکو۔
مہاتما گاندھی نے مسلمانوں کے وفد سے زور دے کر کہا تھا کہ 'بھارت میں رہنا ہے تو اللہ کے بھروسے پر رہو'۔