اسمرتی ایرانی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2014 کے عام انتخابات میں پیپری گاؤں کے لوگوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ ان کے کھیت سیلاب زدہ تھے لیکن راہل گاندھی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی تھی۔ ایسے رکن پارلیمنٹ سے لوگ کیا امید کرسکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھلے ہی امیٹھی میں انتخاب ہار گئی تھی لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی جیت کے بعد بی جے پی کے کارکنان نے ریاست کی اس وقت کی حکومت سے پیپری گاؤں کے باشندوں کے مسائل پر غور کرنے کی درخواست کی تھی لیکن لکھنؤ میں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے لوگوں کو پیپری کے باشندوں کی کوئی فکر نہیں تھی۔
انہوں نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے نرملا سیتا رمن کو غلط الفاظ سے ملقب کیا۔ اس کے باوجود وہ ان کے پارلیمانی حلقے امیٹھی تشریف لائیں۔اس کے لیے وہ ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ’’ امیٹھی تیار ہے، ایک بار پھر مودی سرکار ہے۔ امیٹھی کی للکار ہے، ایک بار پھر مودی سرکار‘‘۔