اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی ریلوے نے چھ خصوصی پارسل ٹرینیں چلائی

مغربی ریلوے نے ملک کے مختلف حصوں کے لئے دودھ کی ریک سمیت چھ پارسل خصوصی ٹرینیں چلائیں ہیں۔

مغربی ریلوے
مغربی ریلوے

By

Published : May 14, 2020, 3:46 PM IST

رابطہ عامہ کے چیف افسررویندر بھاسکر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان 13 مئی کو ملک کے مختلف حصوں کے لئے مغربی ریلوے سے دودھ کی ریک سمیت چھ پارسل خصوصی ٹرینین روانہ ہوئیں۔

جن میں اوکھا، گوہاٹی، دادر، بھج، باندرا ٹرمینس، ممبئی سینٹرل سمیت فیروز پور خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ ایک دودھ کی ریک بھی پالن پور سے ہند ٹرمینل تک چلائی گئی۔

اپریل ماہ میں کُل 131 پارسل اسپیشل ٹرینوں نے 18000 ٹن سے زیادہ اشیا کا ٹرانسپورٹ کیا ہے۔

جس سے 5.74 کروڑ روپے کا ریوینیو جمع ہوا۔ جبکہ چالو مہینے میں 12 مئی تک 63 پارسل خصوصی گاڑیوں نے 2.32 کروڑ روپے کا ریوینیو جمع کیا اور ٹرانسپورٹ کرنے والی اشیا کا وزن 8000 ٹن سے زیادہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details