اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوستان کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے

دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلسطین میں ہو رہے قتل عام پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 2:07 PM IST

بھارت کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے
بھارت کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے

بھارت کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں واقع پریس کلب آف انڈیا میں آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلسطین میں ہو رہے قتل عام پر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔اس دوران دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ جب نسل کشی ہو رہی ہو یا قتل عام ہو رہا ہو تو وہ بحث کا موضوع نہیں ہوتا اس میں ہمیں اپنے اسٹینڈ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ ہم اس نسل کشی کے خلاف ہیں یا اس کے ساتھ درمیان میں کھڑے رہنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

پروفیسر اپوروانند نے واضح طور پر کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ابھی کا مطالبہ یہی ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی ہو، اور جنگ بندی اس لیے ہونی چاہیے کیونکہ کوئی بھی ایک انسانی جان گنوائی نہیں جا سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں عام شہریوں کو بندھک نہیں بنایا جانا چاہیے اس کے لیے حماس بھی اس کے لیے پابند ہو لیکن اس سے پہلے اسرائیل کو بھی فلسطین کے 10 ہزار سے زائد جنہیں بندھک بناکر جیلوں میں بھرا ہوا ہے انہیں بھی رہا کیا جانا چاہیے۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا یہ ہے کہ فلسطینی عوام کی خون ریزی اب بند ہونی چاہیے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے ملک بھارت کا جو رویہ فلسطین اور اسرائیل جنگ میں اب تک دیکھنے کو ملا ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور جنگ بندی میں اہم ذمہ داری ادا کرنی چاہیے کیونکہ ہمارا ملک شروع سے ہی دنیا کے کسی بھی کونے اگر زیادتی ہوتی ہے تو بھارت ہمیشہ ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر بھارت حقیقت میں وشو گرو بننا چاہتا ہے تو اسے نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین میں اسرائیل کے ظلم وبربریت کو رکوانے مسلم دنیا عملی اقدام کرے: مفتی مکرم

سینیئر صحافی جان دیال نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا آج اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو 40 روز گزر چکے ہیں لیکن بھارتیہ حکومت ابھی بھی اسرائیل کے حق میں بولے جا رہی ہے جبکہ بھارت کو فلسطینی عوام کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عوام تو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے آخر بھارتیہ حکومت کس کا ساتھ نبھا رہی ہے۔ جان دیال نے بھارتیہ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں زخمی بچوں کی مدد کے لیے بھارت سے میڈیکل امداد کی ایک اور کھیپ جلد روانہ کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details