دارالحکومت دہلی کے علی پور پولیس اسٹیشن میں تعینات کورونا جنگجو ہیڈ کانسٹیبل وید پرکاش قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آئے ہیں۔ جیسے ہی وہ 16 دن کے بعد میکس ہسپتال ساکیت سے علی پور پولیس اسٹیشن واپس آئے تو علی پور کے عملے نے پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔
کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کا پھولوں سے کیا استقبال - وید پرکاش کا دہلی علی پور تھانہ
کورونا وائرس کو شکست دے کر واپس لوٹے ہیڈ کانسٹیبل وید پرکاش کا دہلی علی پور تھانہ اسٹاف نے پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے تھانے کے ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا۔
آج سے 16 دن قبل علی پور پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل وید پرکاش کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال میں ہی 16 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آخر کورونا جیسی وبا کو شکست دے کرہیڈ کانسٹیبل وید پرکاش نوکری پر واپس لوٹے تو ان کا علی پور پولیس اسٹیشن کے عملے نے پھولوں سے استقبال کیا۔
واضح رہے کہ جس طریقے سے ایک سپاہی کورونا سے جنگ جیت کر آتا ہے تو ہر کوئی اس کا استقبال کرتے ہیں۔ اسی طرح کورونا کو شکست دے کر جب ہیڈ کانسٹیبل وید پرکاش علی پور تھانے پہنچے تو پھولوں کی بارش کرکے اور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا۔