تاہم بعد میں ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعے دوبارہ اشتہار نکال کر اردو اور پنجابی کے ساتھ سنسکرت بنگالی اور انگریزی زبان کے اساتذہ کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
دہلی کی ارویندکیجریوال حکومت نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کی منظوری کے بعد ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعے یہ اشتہار جاری کیا ہے جس میں تقریبا 6 ہزار ٹی جی ٹی اساتذہ کی پوسٹ نکالی گئی ہیں۔
دہلی میں اردو اساتذہ کی 917 تقرریوں کا اعلان خوش آئند: منظر علی خان اس تعلق سے آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ اور ظرف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین منظر علی خان نے دہلی سرکار کے ذریعے ڈی ایس ایس ایس بی سے دوسرا اشتہار جاری کرانے پر نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دہلی میں اردو اساتذہ کی 917 تقرریوں کا اعلان خوش آئند: منظر علی خان انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 10 برس سے اردو اساتذہ کی تقرری سے متعلق کام کر رہے تھے آخر کار ان کی محنت رنگ لائی اور ڈی ایس ایس ایس بی کی جانب سے 917 تقرریوں کا اعلان کیا گیا۔
دہلی میں اردو اساتذہ کی 917 تقرریوں کا اعلان خوش آئند: منظر علی خان واضح رہے کہ خواہش مند امیدوار 4 جون سے آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ 3 جولائی رکھی گئی، ٹی جی ٹی اردو کی 917 پوسٹوں میں 346 پوسٹ مردوں کے لیے اور 571 پوسٹ خواتین کے لئے ہیں مختص کی گئی ہے۔