اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم: دہلی میں مان سون وقت سے پہلے آئے گا؟ - شدید گرمی کے درمیان ایک راحت کی خبر

محکمہ موسمیات کے سینئر افسر کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ایک کم پریشر کا علاقہ بنا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مان سون کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار مون سون شمال مغربی بھارت میں 21 سے 25 جون تک آئے گا۔

موسم: دہلی میں مون سون وقت سے پہلے آئے گا؟
موسم: دہلی میں مون سون وقت سے پہلے آئے گا؟

By

Published : Jun 18, 2020, 12:21 PM IST

دارالحکومت دہلی میں شدید گرمی کے درمیان ایک راحت کی خبر ہے۔ اس بار دہلی میں مان سون اپنے وقت سے پہلے آئے گا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی کے علاقوں میں 22 اور 23 جون کو مان سون کی آمد ہو سکتی ہے۔

سینئر محکمہ موسمیات کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ایک کم پریشر کا علاقہ بنا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مان سون کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار مان سون شمال مغربی بھارت میں 21 سے 25 جون تک آئے گا۔

دہلی میں 22-23 جون تک مون سون کی آمد کا امکان ہے۔ اس سے قبل 28 جون تک دہلی پہنچنے کی توقع کی جارہی تھی۔

مان سون دہلی کے بعد ہریانہ، راجستھان اور جموں و کشمیر، پنجاب میں 23 اور 24 جون تک پہنچے گا۔ مان سون کی آمد کے ساتھ ہی علاقوں میں بارش کا موسم شروع ہوجائے گا اور لوگوں کو بڑھتی ہوئی گرمی سے راحت ملے گی۔

وہیں دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور 42 ڈگری تک جا رہا ہے۔

گزشتہ روز دہلی کے پالم علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دہلی کے دوسرے علاقوں میں بھی یہ 40 اور 41 کے قریب تھا۔ جمعرات کو بھی محکمہ موسمیات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نے 41 اور 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان بڑھا دیا ہے۔ دن میں یہاں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details