دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید گرمی کا دور جارری ہے۔ گزشتہ روز بھی دہلی کے پالم علاقے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ موسم گرما جاری رہے گا۔ جبکہ 28 مئی کے بعد اس سے کچھ راحت مل سکتی ہے.
محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسدان کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ 26 اور 27 مئی کو دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہلی پر شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ 28 مئی کی رات سے ایک نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی بھارت میں بادلوں کی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی، ساتھ ہی یہاں سے ہواؤں کا آغاز ہوگا۔