اردو

urdu

By

Published : Jul 18, 2020, 8:09 AM IST

ETV Bharat / state

'انٹرنیٹ سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائے گی'

وزیر تعلیم ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کے ساتھ مل کر حکومت نے ایسا نصاب تیار کیا ہے جس سے این سی ای آر ٹی کا بوجھ کم ہوا ہے۔

ramesh pokhrial
ramesh pokhrial

کووڈ-19 کے دور میں اسکول اور کالجز نے طالب علموں کو تعلیم فراہم کرانے کے لیے روز نئے طریقے اپنائے ہیں۔ مارچ کے آخر میں ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، ایسے میں طلبہ کو ریگولر کلاسز دینا ایک بڑا مسئلہ تھا جو آن لائن کلاسز سے حل ہوا۔

بھارت میں کل ایک کروڑ 9 لاکھ اساتذہ ہیں جنہوں نے ملک میں ہر طالب علم تک پہنچنے کے لیے 'آن لائن موڈ' کو اپنا کر تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کے ساتھ مل کر حکومت نے ایسا نصاب تیار کیا ہے جس سے ان کا بوجھ کم ہوا ہے۔

موجودہ وقت میں ملک میں تعلیمی نظام کے بارے میں ڈاکٹر رمیش پوکھریال نے ای ٹی وی بھارت کے ریجنل ایڈیٹر برج موہن سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آپ کو وبائی بیماری کے ساتھ ڈھال لیا ہے، یہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

ڈاکٹر رمیش پوکھریال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان مشکل حالات میں لوگوں کی معاشی حالت اور خراب ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے فنانس کمیشن اور نیتی آیوگ سے بات کی ہے تاکہ ضرورت مندوں کو ضروری سہولیات میسر ہپو سکیں۔

حکومت اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں بھی آن لائن تعلیم پہنچانے کی ضرورت ہے۔ حکومت ڈیجیٹل گیپ کو مکمل کرنے کے لئے حکومت اور نجی اسکولوں دونوں کی مدد لے رہی ہے۔

آن لائن تعلیم کو زیادہ موثر بنانے کے لئے حکومت نے 100 سے زائد جامعات کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ طالب علموں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنائیں۔

وہیں سائنس اسٹریم کے طلبا کو درپیش مشکلات کے بارے میں رمیش پوکھریال سے سوال کیا گیا، تو انہوں نے کہا 'حکومت اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیل انٹیلیجینس) کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا 'تعلیم کے میدان میں بھارت ایک 'سپر پاور' رہا ہے۔ اگر ہم اس برس کے بارے میں بات کریں تو 50 ہزار سے زائد غیر ملکی طلباء بھارت میں اپنی اعلی تعلیم کے لیے اندراج کروا چکے ہیں'۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا 'بھارت نے ڈیجیٹل گیپ کو کم کرنے کے لیے 'گوگل' کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ بھارتی اپنی یونیورسٹیوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔ انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آئی آئی ٹی کے سابق طالب علم ​​سندر پچائی آج گوگل کے سربراہ ہیں۔ ہمیں اپنے اپنے اداروں کا احترام کرنا چاہئے۔ تب ہی ہم دنیا کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details