اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rakesh Tikait: ہم نے زرعی قوانین کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بات کبھی نہیں کی

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے کبھی زرعی قوانین کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بات نہیں کی ہے، بلکہ ہمارے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

We never talked about taking agricultural laws to the UN: Rakesh
ہم نے زرعی قوانین کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بات کبھی نہیں کی: راکیش ٹکیت

By

Published : Jul 10, 2021, 2:26 PM IST

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے نئے زرعی قوانین کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بات سے انکار کیا ہے۔ ٹکیت کے مطابق ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

ہم نے زرعی قوانین کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی بات کبھی نہیں کی: راکیش ٹکیت

انہوں نے کہا میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ زرعی قوانین کو لے کر اقوام متحدہ جائیں گے۔ ہم نے کہا تھا کہ 26 جنوری کے واقعے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو۔ اگر یہاں کی ایجنسی جانچ نہیں کررہی ہے تو کیا ہم یو این (اقوام متحدہ) میں جائیں؟

ساتھ ہی راکیش ٹکیت نے کہا کہ زرعی قوانین کے معاملے پر اگر بھارت سرکار بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمنا نگر: کسانوں کا بی جے پی کے وزراء کے خلاف شدید احتجاج

22 جولائی سے ہمارا دہلی جانے کا پروگرام رہے گا۔ 22 جولائی کو اسمبلی سیشن شروع ہوگا اور ہمارے 200 لوگ پارلیمنٹ کے پاس دھرنا دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details