اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام سے رکن پارلیمان عبدالخالق کا خصوصی انٹرویو - آسام کے چھ حراستی مراکز میں موجود ایک ہزار سے زائد غیر ملکی

آسام کے رکن پارلیمان عبدالخالق نے ای ٹی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آسام کے چھ حراستی مراکز میں موجود ایک ہزار سے زائد غیر ملکی بھارتی ہیں جو بہت غریب ہیں اور اپنی شہریت ثابت نہیں کر پائے۔

آسام سے رکن پارلیمان عبدالخالق کا خصوصی انٹرویو
آسام سے رکن پارلیمان عبدالخالق کا خصوصی انٹرویو

By

Published : Nov 28, 2019, 3:58 PM IST


وزیر داخلہ امیت شاہ نے رکن پارلیمان عبدالخالق کے ایک سوال کے جواب میں پارلیمنٹ میں بتایا کہ آسام واحد ریاست ہے جہاں 6 حراستی مراکز ہیں اور وہاں 1043 غیر ملکی موجود ہیں جن میں سے 1026 بنگلہ دیشی اور 18 روہنگیائی ہیں۔

آسام سے رکن پارلیمان عبدالخالق کا خصوصی انٹرویو

رکن پارلیمان عبدالخالق نے حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے میرے سوال کے جواب میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی کی شناخت دی گئی ہے وہ مشکوک ہے کیونکہ کسی کو غیر ملکی ثابت کرنے اور اسے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی قرار دینے میں بہت فرق ہے۔ جب ان کی شہریت کے بارے میں پتہ چل چکا ہے کہ وہ کس ملک سے ہیں تو انہیں حراست میں رکھنے کا کیا مطلب ہے۔ انہیں ان کے ملک بھیج دیا جائے۔
عبدالخالق نے شہریت ترمیمی بل کو مذہبی جانبداری پر پیش کرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بی جے پی پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ ایک ملک ایک قانون لیکن جب شہریت کی بات آتی ہے تو مسلمانوں کے لیے الگ قانون اور غیر مسلموں کے لیے الگ قانون کی بات کیوں کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details