دارالحکومت دہلی میں مان سون کی آمد ہوچکی ہے، لیکن بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ پنجابی باغ کے علاقے کے اندر واقع لکشمی کیمپ کی کچی آبادی میں مجموعی طور پر 54 خاندانوں میں سے 500 کے قریب افراد رہتے ہیں، لیکن کسی بھی خاندان کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا ہے۔
ہر شام سرکاری نلکے سے پانی بھرنے کے لئے خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر پانی آتا ہے تو صرف 5 سے 10 منٹ کے لئے۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران لکشمی کیمپ کے لوگوں نے واضح طور پر بتایا کہ موجودہ وقت میں انہیں پانی کے ایک ایک قطرے کے لئے جگہ جگہ گھومنا پڑتا ہے۔