دارالحکومت دہلی میں جمعرات کی شام سے ملحقہ علاقوں میں موسم اچانک بدل گیا ہے۔ دیر شام سے ہی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ متعدد علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں۔
معلومات کے مطابق 'سورج غروب ہوتے ہی موسم بدل گیا تھا۔ شدید گرج چمک کے بعد، بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جو اب بھی جاری ہے۔ بارش کے تیز ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈوں کی بہت سی پروازیں موڑ دی گئیں ہیں۔'
ماہرین موسمیات کے مطابق 'یہ مانسونی بارش نہیں ہے۔ بلکہ پنجاب کے آس پاس ایک 'سرکولیشن' بنا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ سمیت دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔'