مریضوں کو گھٹنے تک پانی میں اترکر ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا۔
ایمس کے او پی ڈی میں پانی ہی پانی - دہلی این سی آر میں بارش
آدھی رات سے ہورہی ہے موسلادھار بارش کے بعد ملک کے سب بڑے ہسپتال ایمس کے او پی ٰڈی میں بھی پانی بھر گیا ۔
ایمس کے او پی ڈی میں پانی پانی
کل رات سے دہلی این سی آر میں بارش ہورہی ہے۔متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔بارش کی وجہ سے کچھ لوگوں کے مکان بھی منہدم ہوگئے ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے ہسپتال ایمس میں بھی پانی بھر گیا ہے۔راج کماری امرت کور پرانی او پی ڈی کے علاوہ چند روز قبل وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے جس راج کماری امرت کور او پی ڈی کا افتتاح کیا تھا، اس میں بھی پانی بھر گیا ہے۔مریضوں کو پانی میں اتر کر اپنے ڈاکٹر سے ملنے جانا پڑرہا ہے۔