پولیس ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ کرائم برانچ نے کلدیپ سنگھ عرف چندن اور ساجن کمار کو بدھ کے روز منڈاؤلی ریلوے کالونی کے قریب گرفتار کیا۔ دونوں اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انسپکٹر وکاس رانا ، سب انسپکٹر راجیو ، ہربیر سنگھ ، اشوک کمار ، اے ایس آئی وجے ، ویر سنگھ اور کانسٹبل اجیت اور سونو کی ٹیم نے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اے سی پی پنکج سنگھ کی نگرانی میں گرفتار کیا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کئی خواتین سمیت 20 سے زائد راہگیروں سے موبائل فون چھیننے اور چوری کی وارداتیں انجام دیں ۔