قومی دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ تشدد معاملے میں پانچ مہینے سے فرار چل رہے ایک ملزم کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے گرفتار کرلیا ہے۔ لال قلعے پر تشدد اور 'نشان صاحب' کا جھنڈا لہرانے کے معاملے میں پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔ اس پر ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ ملزم کی شناخت گرجوت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی سی پی سنجیو یادو کے مطابق دہلی پولیس کی مختلف ٹیمیں 26 جنوری کو ہوئے لال قلعہ تشدد معاملے میں مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی تھی۔