اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi On BJP RSS میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنا گرو مانتا ہوں، راہل گاندھی - راہل گاندھی کا آرایس ایس پر بیان

کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ RSS BJP is my Guru Says Rahul Gandhi

Bharat Jodo Yatra
راہل گاندھی

By

Published : Dec 31, 2022, 2:15 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ وہ جتنی بھی تنقید کرتے ہیں، ہمیں اتنا ہی زیادہ اصلاح کا موقع ملتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ اور زیادہ نکتہ چینی کریں تاکہ کانگریس پارٹی بہتر طریقے سے اپنے نظریے کو سمجھے۔ میں انہیں اپنا گرو مانتا ہوں کہ وہ مجھے راستہ دکھا رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا اور اچھی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ RSS BJP is my Guru Says Rahul Gandhi

بھارت جوڑو یاترا میں تمام رہنماؤں کو مدعو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ہم کسی کو اپنے ساتھ شامل ہونے سے نہیں روکیں گے۔ اکھلیش جی، مایاوتی جی اور تمام اپوزیشن پارٹیاں 'محبت کا ہندوستان' چاہتی ہیں اور ہمارے درمیان نظریہ کا اتحاد ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کامیاب رہی ہے اور ان کا مقصد ملک کو ایک نیا نقطہ نظر دینا ہے۔ راہل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت بہت مشکل ہوگی اور زمینی سطح پر بی جے پی کے خلاف بڑے پیمانے پر 'حکومت مخالف ماحول' ہے۔ RSS BJP is my Guru Says Rahul Gandhi

دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مجھے زمینی سطح سے جو معلومات مل رہی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے لیے اگلا الیکشن جیتنا مشکل ہو گا۔ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف ماحول ہے۔ یاترا کی سیکورٹی میں کوتاہی سے متعلق سوال پر، انہوں نے کہا کہ ان کی سیکورٹی سے متعلق موضوع پر بی جے پی لیڈر اور حکومت کے الگ الگ معیار ہیں۔ راہل نے کہا، 'میرا مقصد ملک کو ایک متبادل نقطہ نظر دینا ہے۔' انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی بھرم پر مبنی ہے۔ RSS BJP is my Guru Says Rahul Gandhi

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra کانگریس کارکن راہل کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، ریڈی

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی نے کئی بار سکیورٹی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی، سی آر پی ایف

ABOUT THE AUTHOR

...view details