گذشتہ عام انتخابات میں ان 9 ریاستوں کی 56 نشستوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
سنہ 2014 میں 72 نشستوں میں سے کانگریس کو صرف 2 نشستیں ملی تھیں۔
بہار کی جن 5 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں ان پر سنہ 2014 میں بی جے پی اور اسکی حمایتی پارٹی نے جیت درج کی تھی، تاہم اس برس مقابلہ انتہائی دلچسپ ہے، بیگوسرائے پارلیمانی سیٹ پرسب کی نگائیں ٹکی ہوئی ہیں کیوں کہ یہان مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا مقابلہ کنہیا کمار سے ہے۔