اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب

عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے 7 ریاستوں کے 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ جس میں دہلی کی سات لوک سبھا سیٹیں بھی شامل ہیں۔

مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب

By

Published : May 12, 2019, 5:24 PM IST

دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں افسران کے کا م سست کرنے کی وجہ سے ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ اس کے علاوہ پرانی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹروں کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دینے کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے محروم رہ گئے۔

مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے پاس ووٹرز آئی ڈی کارڈ ہے اور انہوں نے گزشتہ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

مقامی لوگوں نے سرکاری افسران پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کی کوئی بھی مدد نہیں کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ووٹر ووٹ دیئے بغیر ہی واپس جارہے ہیں۔

مسلم اکثریتی علاقے اوکھلا کے جامعہ نگر کے ابوالفضل ،بٹلہ ہاؤس ،شاہین باغ میں افسران کے سست کام کرنے کی وجہ سے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔ لوگوں کا الزام ہے کہ پولنگ افسران انتہائی سست رفتار سے کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روزے کی حالت میں لائن میں کافی دیر کھڑا ہونا پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details