دہلی کے وسطی ضلع کے ڈی سی پی سنجے بھاٹیا کا کہنا ہے کہ اس سے ایک طرف جہاں پولیس کو کافی مدد ملے گی تو دوسری جانب کورونا انفیکشن پھیلنے سے روکنے میں کامیابی ملے گی۔ راجیندر نگر تھانے میں منعقد ایک پورگرام میں وسطی ضلع کے ڈی سی پی سنجے بھاٹیا نے ان والنٹیئر کو دہلی پولیس کے ساتھ منسلک کیا۔
والنٹیئر کا اہم کام بازار دوکان کے آس پاس سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ والنٹیئر لوگوں کے درمیان بیداری لائیں گے۔ لوگوں سے کورونا کی جانکاری دینے والا ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرائیں گے۔