جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہائی فائی کلاس روم سے آراستہ اس اکیڈمی میں وہ سب کچھ ہے جو کسی پبلک اسکول میں طلبہ کو میسر ہوتا ہے۔
یہاں ہر وہ سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک معیاری ادارے میں ہوتی ہے۔ کھیل کود کے لیے میدان بھی ہے اور سائنسی تجربے کے لیے سائنس لیب بھی۔ مدارس سے حفظ مکمل کرنے والے طلبہ جو پہلے دوزانو بیٹھ کر دینی تعلیم حاصل کرتے تھے، وہ اب آن لائن کلاسز کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔
اس اکیڈمی میں ان ہی طلبہ کا داخلہ ہوتا ہے، جنہوں نے قرآن مجید کا حفظ مکمل کر لیا ہے اور اب وہ جدید تعلیم حاصل کر دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔