اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: بس کے اندر منشیات لیتے ہوئے ویڈیو وائرل - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

دہلی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگ بس کے اندر منشیات لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دیکھیں یہ وائرل ویڈیو۔۔۔

بس کے اندر منشیات لیتے ہوئے ویڈیو وائرل
بس کے اندر منشیات لیتے ہوئے ویڈیو وائرل

By

Published : Jul 10, 2021, 1:36 PM IST

دہلی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں کچھ لوگ بس کے اندر منشیات لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعوؤں کے مطابق یہ بس دہلی کی ہے اور نشہ کرنے والے افراد اس بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر ہیں۔ ریاستی بی جے پی نے ویڈیو کے ضمن میں دہلی حکومت پر دہلی کے لوگوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بس کے اندر منشیات لیتے ہوئے ویڈیو وائرل

بی جے پی کے ترجمان ہریش کھرانہ نے کہا ہے کہ دہلی کے کلسٹر بس ڈرائیور چرس گانجہ پی کر بس چلاتے ہیں اور مسافروں کی جان کو جوکھم میں ڈالتے ہیں۔ مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے اسے کیجریوال کا نشہ کا پہلا ماڈل بتایا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔حالانکہ ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، لیکن اس میں نظر آنے والے شخص نے دہلی میں چل رہی کلسٹر بسوں کے ملازمین کی طرح وردی پہن رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: ڈاکٹر پر ذہنی مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

اس سلسلے میں دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details