مقامی چینل نے اس کی اطلاع دی۔
عراق میں پرتشدد مظاہرے، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ - مرنے والوں کی تعداد 50 کے پار پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1936 ہے
عراق میں حکومت کے خلاف ہو نے والے احتجاج و مظاہرہ کے دوران بھڑکے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہو گئی ہے۔
عراق میں پرتشدد مظاہرے
عراق انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ مصطفی سعدون نے کہا کہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 50 کے پار پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1936 ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں بغداد اور مختلف شہروں میں گذشتہ منگل سے اقتصادی بحالی اور بدعنوانی ختم کرنے کی مانگ کو لے کر مظاہرین جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پانی کی بوچھاریں مارنے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جانے کے بعد تشدد بھڑک جانے سے وہاں حالات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔