اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو تشدد: 'عدالتی جانچ ہونا چاہئے' - طلباء اور اساتذہ

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دہلی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کو زدوکوب کرنے کے واقعے کی سخت مذمت کی۔

مایاوتی نے جے این یو کے معاملے کی مذمت کی
مایاوتی نے جے این یو کے معاملے کی مذمت کی

By

Published : Jan 6, 2020, 9:26 AM IST

Updated : Jan 6, 2020, 10:45 AM IST

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے مایاوتی نے لکھا کہ 'جے این یو میں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ تشدد انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ مرکزی حکومت کو اس واقعے کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہئے نیز بہتر رہے گا کہ اگر اس واقعے کی عدالتی جانچ ہو۔'

ادھر ، گزشتہ روز پیش آئے واقعے کے سلسلے میں دہلی پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور عہدیدار جلد ہی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
نقاب پوش ہجوم جے این یو میں داخل ہوئے اور متعدد طلبا کو شدید زخمی کر دیا گیا جس کے بعد انہیں ایمس ٹراما سینٹر لیا گیا۔

جے این یو انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں نے طلبا پر حملے کی مذمت کی اور پولیس سے اپیل کی کہ وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے۔

Last Updated : Jan 6, 2020, 10:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details