جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس آشا مینن کی تعطیلی بنچ نے حکام کو کووڈ-19 کےپروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا اور دکانداروں سے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
عدالت نے یہ حکم ان تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد دیا جس میں لوگ دہلی میں پابندیاں ختم ہونے کے بعد کووڈ- 19 کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔